لاہور، گردے کی غیرقانونی پیوند کاری، ڈاکٹر سمیت 3افراد گرفتار

February 17, 2018

لاہور میں پولیس نے غیر قانونی طور پر گردے کی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹرسمیت3افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس تھانہ مسلم ٹاؤن کے مطابق اوکاڑہ کے رہائشی رحمت علی کا گردہ غیرقانونی طور پر ٹرانسپلانٹ کیا گیا، کارروائی کر کے ڈاکٹر خالد محمود اور مریض رحمت سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مریض رحمت اس وقت شیخ زید اسپتال میں زیر علاج ہے، مقدمہ ڈائریکٹرہیومین آرگنزٹرانسپلانٹ اتھارٹی عمران احمدکی مدعیت میں درج کیاگیا۔