سڑک کنارے پیشاب ، وزیر زراعت نے مودی احکامات ہوا میں اڑا دیئے

February 17, 2018

رپورٹ : خالد محمود خالد...بھارت میں حکمراں جنتا پارٹی ملک میں ٹائلٹ بنانے کے لئے چلائی جانے والی تحریک ’سواچ بھارت ابھیانـ‘پرکروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے احکامات کے مطابق سڑک پر پیشاپ کرنے والے کو دو سو روپے جرمانہ کیا جائے گا

تاہم راجستھان کے وزیر صحت کالی چرن سراف نے نہ صرف وزیر اعظم کے ان احکامات کو ہوا میں اڑا دیا بلکہ گلابی شہر جے پور میں سڑک پر ایک بلڈنگ کی دیوار کے ساتھ کھڑے ہو کر پیشاپ کرکے بی جے پی کے لئے شرمندگی کا باعث بن گئے۔

وہاں سے گزرنے والے ایک شخص نے وزیر صحت کی تصویر بنالی جو بھارتی میڈیا پر بار بار دکھائی جاتی رہی اور وزیر اعظم مودی کے احکامات کا تمسخر اڑایا جاتا رہا۔