مانی شنکر کیخلاف بغاوت کے مقدمے کی درخواست دائر

February 17, 2018

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کے معطل رہنما مانی شنکر آئر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ چلانے کی درخواست دائر کردی ۔

بھارتی انتہا پسند ہندو وں کی پاکستان سے دشمنی ایک بار پھر سامنے آگئی ،ریاست راجستھان میں بی جے پی کے رہنما اشوک چوہدری نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت مانی شنکر کیخلاف درخواست دائر کی ۔

درخواست میں بی جے پی رہنما نے لکھا ہے کہ کانگریس رہنما نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کی تعریف اور بھارت کی تذلیل کی ۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی تذلیل کرنے پر مانی شنکر آئر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے۔

ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے اشوک چوہدری کی درخواست منظور کرتے ہوئے معاملے کی سماعت منگل کو مقرر کر دی ۔