پاک بحریہ کے سربراہ سے ترک سفیر کی ملاقات

February 17, 2018

پاکستان میں ترکی کے سفیر آئی مصطفیٰ رداقل نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری دفاعی تعاون کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عالمی بحری امن کے قیام ،بحری قذاقی و دہشت گردی کے خاتمے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

تر کی کے سفیر نے امن کے قیام اور بحری قذاقی کی بیخ کنی میں پاکستان نیوی کی کوششوں کو سراہا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی مجموعی سکیورٹی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔