فلوریڈافائرنگ، ٹرمپ کی ایف بی آئی پر شدید تنقید

February 18, 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا اسکول فائرنگ واقعے پر ایف بی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں دُکھ ہے کہ ایف بی آئی نے فلوریڈا اسکول کے حملہ آور سےمتعلق تمام شواہدکھودیئے، یہ کوتاہی قابل قبول نہیں۔

امریکی صدر نے ایف بی آئی کو امریکی انتخابات پر روسی سازش کے حوالے سے بھی آڑے ہاتھ لیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی نے زیادہ وقت ٹرمپ انتخابی مہم میں روسی سازش ثابت کرنےمیں لگایا،ایف بی آئی بنیادی کاموں پر توجہ دےاورہمیں خودپرفخرکرنےکاموقع دے۔