آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کا ڈاکٹر ادیب رضوی کو خراج تحسین

February 18, 2018

ڈاکٹر ادیب رضوی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نےبچوں کے لیے ایک کتاب شائع کی ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی جانب سے شائع اس کتاب میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کےسربراہ پروفیسر ڈاکٹر ادیب رضوی کی زندگی کے مختلف پہلووں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس کے ذریعے نوجوان نسل کو ڈاکٹر ادیب کے بچپن ، تعلیمی میدان میں کامیابیوں، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے قیام اور زندگی کے دیگر پہلووں سے روشناس کرانا ہے۔