لاہور قلندر نے پی ایس ایل کیلئے آفیشل سانگ جاری کردیا

February 20, 2018

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر نے پیر کو اپنا آفیشل سانگ ’جیوے جیوے لاہور قلندر ‘جاری کردیا ہے۔ حیران کن طور پر گانا فرنچائز کے مالک رانا فواد نے تحریر کیا ہے اور انہوں نے خود ہی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

پچھلے دونوں ٹورنامنٹس میں آخری نمبر پر آنے والی ٹیم اس بار بھی برینڈن میک کولم ، عمر اکمل اور فخر زمان سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہے لیکن اس بار سب کی نظریں فخر زمان کے ساتھ ساتھ جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے آسٹریلین کرس لِن پر بھی لگی ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن پانچ میچوں میں دستیاب ہیں۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اینجلو میتھیوز کو این او سی جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے اینٹن ڈیوسچ کو شامل کیا گیا ہے۔