قومی کبڈی چیمپئن شپ 28 فروری سے کھیلی جائے گی

February 21, 2018

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام 40ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ28 فروری سے4 مارچ تک لاہورمیں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمدسرور کے مطابق اس چیمپئن شپ میں آرمی، پی اے ایف، واپڈا، ریلویز، پولیس، ایچ ای سی، ایس این جی پی ایل، پی او ایف، واہ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی کے اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ ایران کی قومی کبڈی ٹیم بھی اس میں حصہ لے گی۔