دبئی ٹینس جوہانا کونٹا،ویسنینا سارا ایرانی کی پیشقدمی

February 21, 2018

دبئی (نیوز ایجنسیز) جوہانا کونٹا، نائومی اوساکا، ایلینا ویسنینا، سارا ایرانی اور ایکاترینا مکارووا دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ برطانوی کھلاڑی جوہانا کونٹانے حریف روسی کھلاڑی پاولوچنکووا کو 7-6 اور 6-2 سے ہرادیا، جاپان کی نائومی اوساکانے پہلی آزمائش میں ملاڈینووک کو شکست دی، ایلینا ویسنینا نے چینی حریف پینگ شوئی کیخلاف6-4 اور 7-5 سے فتح پائی ۔ اٹلی کی سارا ایرانی نے سابالینکا کو شکست فاش سے دوچار کیا، روسی کھلاڑی ایکاترینا مکارووا نے سیواستووا کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں لوسی سفارووا اور باربرا اسٹرائیکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نےپری کوارٹر فائنل میں اینا گرونفیلڈ اور آٹاوو کو شکست دی۔