ملائیشیا، وزیراعظم کا متنازع خاکہ بنانے پر آرٹسٹ کو قید کی سزا

February 21, 2018

کوالالمپور (جنگ نیوز) ملائیشیا میں منگل کے روز ایک فن کار اور معروف اپوزیشن کارکن کو وزیراعظم کا ڈرائونا خاکہ بنانے کے الزام میں ایک ماہ جیل قید کی سزا سنادی۔ ملائیشیا نے حال ہی میں جعلی نیوز کے خاتمے کیلئے قانون میں ترمیم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، یہ اقدام انٹرنیٹ پر امن وعامہ اور سلامتی کیخلاف آن لائن پوسٹس اور مواد کو روکنے کے لئے مزید وسیع تر اختیارات حاصل کرنا ہیں۔ آرٹسٹ فہیمی رضا پر کمیونیکیشن لاء کے مطابق انٹرنیٹ پر متنازع مواد جاری کرنے کا الزام ثابت ہوا جو خلاف تہذیب، نامناسب، جھوٹا اور کسی دوسرے کیلئے ناگوار اور خطرہ قرار دیا گیا۔ ملزم پر 7 ہزار 700 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو سزا سنانے کا کوئی جواز موجود نہیں تھا۔