ریٹائرڈ ملازمین کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے، مستجاب مزدوریار

February 21, 2018

پشاور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخواکے سیکرٹری مستجاب مزدوریارنے کہاہے کہ گزشتہ تقریباً ایک سال سے پیسکو سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو تاحال پنشن کی جائزادائیگی سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ریٹائر ڈ ہونے ملازمین میں غیر معمولی تشویش پائی جاتی ہے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ورکرز ٹائور رنگ روڈ پشاور میں پیسکو سے ریٹائرڈ ہونے ملازمین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی چیئر مین علی سید ، وائس چیئر مین نصیر اللہ مہمند اور جائنٹ سیکرٹری طارق خان بھی موجود تھے‘ صوبائی سیکرٹری مستجاب مزدور یار نےپیسکو انتظامیہ پر زور دیا کہ بلاتاخیرپیسکو سے ریٹائر ڈ ہونے والے ملازمین کے جائز حق پنشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ عرصہ دراز سے عدام ادائیگی کی وجہ سے ریٹائر ڈ ہونے ملازمین کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ ایک طرف ریٹائر منٹ کے بعد ان کی تنخوا ہیں بند ہوئیں تو دوسری طرف پنشن کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ پریشانی کے شکار ہیں لہٰذا فوری طور پر ریٹائر ڈ ملازمین کے مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔