موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر مالک زخمی

February 21, 2018

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کے علاقے کلی کوتوال میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران ڈاکووٴں کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار وحید ولد محمد الیاس قوم کاکڑ سکنہ کوتوال زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے،زخمی کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔