پنجاب کے تعاون نہ کرنے کا نیب کا تاثر بلاجواز ہے،شہبازشریف

February 21, 2018

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ نیب کا تاثر بلا جواز ہے کہ پنجاب تعاون نہیں کررہا،عملے کو نیب سے ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی ہے۔

لاہور میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی تقریب سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ نیب کے کردار پر اعتراض نہیں پر احتساب بلا امتیاز ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے دھوم دھڑاکے سےنیب کاادارہ بنایامگربند پڑاہے،خوداحتسابی کا عمل ہم نے شروع کیا۔

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ نادرا سینٹرز قائم کرکے پٹواری کا قدیم نظام ختم کردیا ،اب کوئی کسی کو ماموں نہیں بنا سکے گا۔