برطانوی اخبارات نے غلط خبر شائع کرنے پر معذرت کر لی

February 22, 2018

برطانیہ میں ٹراجن ہارس الزامات میں برطانوی اخبارات دی سن اور دی ٹیلی گراف نے غلط خبر پر معذرت کر لی ہے، ان اخبارات نے گزشتہ برس نسیم اشرف اور مسز زمان پر ٹراجن ہارس منصوبے کا الزام لگایا گیا تھا۔

دونوں پر الزام تھا کہ وہ جس اسکول میں کام کرتے ہیں وہاں اسلامی نظام نافذ کرنے کی پس پردہ کوششوں میں ملوث ہیںلیکن اب دونوں اخبارات نے معذرت شائع کی ہے اور ہرجانہ بھی ادا کریں گے۔

نسیم اشرف نے اس موقع پر کہا کہ وہ خوش ہیں کہ اس جھوٹے الزام سے اللہ نے سرخرو کیا اور مسز زمان نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر کمیونٹی اور فیملی کا شکریہ ادا کیا۔