الاٹیز کی شکایات، متعدد رہائشی اسکیموں کے لائسنس منسوخ

February 22, 2018

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن نے الاٹیز کی شکایات پر متعدد رہائشی اسکیموں کے لائسنس منسوخ کر دئیے۔

ترجمان کے مطابق الاٹیز کی متعدد شکایات، وقت پر قبضہ نہ دینے اور محکمہ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر میسرز پیرا میڈ ہاؤسنگ سروسز بذریعہ مونیہ فاروقی زوجہ واجد حسین فاروقی اسپانسر آف پروجیکٹ ”ماہم ریزیڈنسی“ پلاٹ نمبر B-04 گلستان سجاد ہاؤسنگ اسکیم دیہہ جامشورو تعلقہ قاسم آباد حیدرآباد اور میسرز کریٹیو کنسٹرکشن کمپنی بلڈرز اینڈ ڈیولپرزکا بلڈر بذریعہ مونیہ فاروقی زوجہ واجد حسین فاروقی اسپانسر آف پروجیکٹ ”فنٹاسی اپارٹمنٹس“ پلاٹ نمبر B-01 اور B-02 گلستان سجاد ہاوسنگ اسکیم دیہہ جامشورو تعلقہ قاسم آباد حیدرآباد کے بلڈرز لائسنس فی الفور منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کی جانب سےعوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ کسی بھی پروجیکٹ اسکیم میں بکنگ یا خریدو فروخت سے قبل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی واقع سوک سینٹر ٹھنڈی سڑک حیدرآباد سے معلومات حاصل کرلیں بصورت دیگر ادارہ کسی بھی قسم کی بکنگ یا لین دین میں ثالث کا کردار ادا نہیں کرے گا۔