سعودی شاہ سلمان کا تلواروں کے ساتھ روایتی رقص

February 22, 2018

سعودی فرماروا شاہ سلمان نے ثقافتی میلے کے دوران روایتی رقص کیا۔

ایک عرب ٹی وی کے مطابق ریاض میں جاری32ویں سالانہ جنادریہ میلے کے موقع پر شاہ سلمان نے روایتی سعودی رقص عرضہ پیش کرکے حاضرین کو حیران کیا۔

قومی پرچم اور تلواروں کے ساتھ کئے جانے والے اجتماعی روایتی رقص میں شاہ سلمان کے علاوہ شاہی خاندان کے سینئر ارکان، اعلیٰ حکومتی شخصیات سمیت رہائی پانے والے شہزادہ الولید بن طلال اور دیگر شہزادوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پرشاہ سلمان نے مہمانوں میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں اور تحائف پیش کیے۔