لگتا ہے واجد ضیاء رپورٹ کا ایک والیم لندن پہنچ گیا ہے ،کیپٹن صفدر

February 23, 2018

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ، ایجنسیاں) کیپٹن ( ر) محمد صفدر نے کہا ہے لگتا ہے کہ واجد ضیاء کی رپورٹ کا ایک والیم لندن پہنچ گیا ہے ، رابرٹ ریڈ لے کو جو سبق پڑھایا گیا وہ بھول گیا، مولوی تمیزالدین کو انصاف نہیں دیا گیا جس کیوجہ سے بنگلہ دیش بنا،گواہ کے نوٹس پر کور وہ تھا جو راجہ بازار میں ملتا ہے ، رابرٹ ریڈ لے کو جو سبق پڑھایا گیا وہ بھول گیا، احتساب عدالت میں غیر ملکی گواہ کا بیان مکمل ہونے کے بعدانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج کیس اہم موڑ میں داخل ہوگیا ہے گواہ نے لکھے ہوئے نوٹس کے مطابق جواب دیئے، لندن جانے والے بھی ویسے ہی ہیرے تھے جیسے جے آئی ٹی میں تھے۔