سندھ تھیڑفیسٹیول 2018،سند ھی کھیل سجائی موری اسٹیج کیا گیا

February 23, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات سندھ کے زیراہتمام ابراہیم جویو آڈیٹوریم لیاقت نیشنل لائبریری میں جاری سندھ تھیڑ فیسٹول 2018 کے نویں روز ڈرامہ نگار عثمان حسبانی میمن کا تحریر کردہ سندھی کھیل سجائی موری اسٹیج کیا گیا۔ اس کے ہدایتکار رفیق ہسبانی تھے۔ فنکاروں میں شمع منگی ، وکی، سرتاج علی، رضا ندیم میرانی اور عبدالفتاح شامل تھے۔