پیرس ادبی فورم اور اروراڈان کے زیر اہتمام تقریب کل ہوگی

February 23, 2018

پیرس (پ ر) پیرس ادبی فورم کی صدر سمن شاہ ان کی ٹیم کے زیر انتظام انسانی حقوق کے عَلم بردار اقبال سنگھ جو (Aurara Dawn ) ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ ہیں ، دونوں کے مشترکہ تعاون سے (شام محبت) کے خوبصورت نام سے 24 فروری کو قلعہ ریسٹورنٹ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہےجس میں دونوں اطراف کے چیدہ چیدہ شعراء اپنی شاعری اور گلوکار اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔اس پروگرام کا مقصد انسانی حقوق کی پاسداری اور عوام الناس کو محبت و آشتی کا پیغام دینا ہے۔ اس شام محبت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پیرس ادبی فورم کی صدر سمن شاہ نظامت کے فرائض انجام دیں گی۔