ڈربی اورلٹویا سے جدید غلامی کے الزام میں5افراد گرفتار

February 23, 2018

لندن( پی اے) پولیس نے ڈربی اورلٹویا میں مختلف مقامات پر چھاپہ مارکر جدید غلامی اورانسانی سمگلنگ کے الزام میں5افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ڈربی اور لٹویا میں چھاپے جدید غلامی اور انسانی سمگلنگ کے حوالے سے تفتیش کے بعد مارے گئے تھے ،چھاپوں کے دوران لٹویا سے 2 مردوں اور2خواتین کو حراست میں لیاگیا جبکہ سینٹ جیمز روڈ نارمنٹن کے ایک گھر سے ایک 32سالہ خاتون کو گرفتار کیاگیا لٹویا میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران ایک 60سالہ شخص زنجیروں میں جکڑا ہوا پایاگیا، اس آپریشن میں 6افراد کو پہلے ہی چارج کیا جا چکا ہےگزشتہ روز ایک 32سالہ خاتون کو چارج کیا گیاجبکہ لٹویا سے گرفتار کئے گئے 25اور 39سالہ دوافراد اور23اور 33سالہ دو خواتین کو اگلے چند ہفتوں میں برطانیہ سے نکال دیاجائے گا۔