ہتھیار پکڑا کر مہاجروں کو رسوا کیاجا رہا ہے،تنویرقریشی

February 23, 2018

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری مالیا ت تنویرقریشی نے اے پی ایم ایس اوکے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں منظم سازش کے تحت گمنامی اورگمرا ہی کی دلدل میں دھکیلا جارہاہے،انہوں نے کہا کہ مہاجر نوجوانوں کو تعلیم سے دور کرکے ان کے ہاتھوں میں ہتھیار پکڑاکر مہاجروں کو رسوا اور بدنام کرنے کا گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے،اسے کسی طور برداشت نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ ہم عددی اعتبار سے کم سہی مگر ہماری پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور تعلیمی اقدار کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔