آل سندھ کیوکیشن کراٹے چیمپئن شپ، آج پولیس گراؤنڈ میں شروع ہوگی

February 23, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد پولیس کی جانب سے آل سندھ کیوکیشن کراٹے چیمپئن شپ آج سے پولیس گراؤنڈ میں شروع ہوگی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر حیدرآباد اور ڈی آئی جی حیدرآباد ہوں گے جبکہ فائنل 24 فروری کو ہوگا جس کے مہمان خصوصی آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ہوں گے۔ حیدرآباد پولیس کے ترجمان کے مطابق چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے سندھ بھر سے ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔