سندھ پبلک سروس کمیشن کا اعلامیہ

February 23, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ پبلک سروس کمیشن حیدرآباد کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ قانون سندھ میں ایڈیشنل پروسیکیوٹر جنرل ( بی پی ایس 19 ) اور ڈپٹی پروسیکیوٹر جنرل ( بی پی ایس 18 ) کی آسامیوں پر ستمبر2017 میں لیے گئے ابتدائی تحریری امتحانات میں کامیاب امیدواروں کی لسٹ www.spsc.gov.pk پر آویزاں کر دی گئی ہے ۔