عرفان خان کی فلم ”بلیک میل“ کا ٹریلر جاری

February 23, 2018

بالی وڈ اداکار عرفان خان کی فلم ”بلیک میل“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

یہ ٹریلر 2 منٹ31 سکینڈ پر مبنی ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے شوہر کو دھوکہ دیتی ہے اور پھر اس کا شوہر اسے بلیک میل کرتا ہے اور ایک لاکھ روپے مانگتا ہے۔ فلم میں عرفان خان کے ساتھ کریتی کلہاری ان کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہے۔


فلم 6 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔