ایف اے ٹی ایف اعلامیہ ، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں نہیں

February 23, 2018

دنیا بھر میں منی لانڈرنگ پر نظر رکھنے والے ادارے فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے سرکاری اعلامیے میں شائع ہونے والی گرے لسٹ میں پاکستان کا نام شامل نہیںہے۔

پاکستان کو 3 ماہ ملے ہیں تاکہ وہ تادیبی اقدامات کر لےاور اگر پاکستان یہ اقدامات نہیں کر پاتا تو اس کے لیے مشکلات ہو سکتی ہیں۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے،جس کے مطابق پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل نہیںہے۔

ادھر کمیونیکشین منیجر ایف اے ٹی ایف نے واضح کیا کہ گرے لسٹ میں پاکستان کا نام شامل نہیں اور اعلامیہ جاری ہونے سے پہلے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل ہونے کی جو خبریں سامنے آئی ہیں اس کا ذمہ دار ایف اے ٹی ایف نہیں ہے۔