سابق وزیر میاں نوازشریف کا عدالتی ٹرائل جاری ہے، راجہ امجد

February 24, 2018

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) سابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کا عدالتی ٹرائل جاری ہے، پے در پے فیصلے دئیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) مڈ لینڈ کے صدر راجہ امجد خان، پاکستان سے آئے ہوئے معروف لیگی رہنما راجہ افتخار احمد اور سابق پارلیمانی امیدوار نوید اختر گوگا نے اپنے بیان میں کیا،ان رہنمائوں نے کہا کہ پاناما کے پانچ سو کیسز تھے، اب تک کے ریکارڈ کے مطابق صرف ایک کیس میں میاں نوازشریف اور ان کی فیملی کے حوالے سے فیصلہ آیا ہے، روز کہیں نہ کہیں سے عدالتی بلاوا آجاتا ہے اور اب پارٹی صدارت سے علیحدگی ناانصافی ہے۔