ولورہمپٹن میں گھر پر حملے میں ہلاک خاتون کا نام افشا کردیا گیا

February 24, 2018

لندن(پی اے) ولورہمپٹن میںگھر میںحملے کے دوران ہلاک ہونے والی عورت کا نام افشا کردیا گیا، پولیس نے بتایا کہ اس کا نام سربجیت کور ہے، اسے روکری لین پین ولورہمپٹن میںاس کے گھر میں نشانہ بنایا گیا تھا، اس کی موت کو قتل کے طورپر دیکھ رہی ہے ابھی اس حملے کا محرک واضح نہیںہوسکا ہے۔ ابتدائی انکوائریز سے پتہ چلا ہے کہ اس کے گھر سے کئی آئٹمز غائب ہیں ڈیٹکٹیو چیف انسپکٹر کرس میلٹ نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی خوفناک اور غیر معمولی ہے ہمکھلے ذہن کے ساتھ اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اور حقائق جاننے کیلئے کوشاںہیں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میںنہیںآئی، کئی خطوط پر انویسٹی گیشن ہورہی ہے آیا کہ یہ رینڈم برگلری ہے یا مسز کور کے گھر کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا گیا، مقتولہ کے مزید ٹیسٹ کیے جائیںگے۔