حکومت سندھ نےتھیلیسمیا سینٹربدین منو بھائی سے منسوب کر دیا ،نوٹیفکیشن جاری

February 24, 2018

لاہور(نمائندہ جنگ)حکومت سندھ کی جانب سے تھیلیسیماسنٹر بدین کا نام تبدیل کر کے منو بھائی تھیلیسیما کیئر سنٹر رکھ دیا گیا اور اس سلسلہ میں صوبائی محکمہ صحت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اس بات کا اعلان معروف کالم نویس اور ادیب منو بھائی کے گھر تعزیت کے موقع پر کیا تھا۔