روسی ٹی وی شو اکھاڑے میں بدل گیا

February 24, 2018

روسی ٹی وی شوبراہِ راست نشریات کے دوران اکھاڑے میں بدل گیا جس میں میزبان اور مہمان آپس میں لڑ پڑے۔

یہ مناظر روسی ٹی وی چینل کے شو میٹنگ پوائنٹ میں لائیو نشریات کے دوران دیکھے گئے جب یوکرینی ماہرDmitriy Suvorovیوکرین میں جنگ پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے کہ دوسرے مہمان نے بیچ میں اپنے خیالات کا اظہار کردیا اور یوں دونوں میں بحث شروع ہوگئی ۔

دونوں مہمان کی اس بحث پر شو کے میزبان Andrey Norkinنے مداخلت کی اور یوکرینی ماہر پر چڑھ دوڑا یوں میزبان و مہمان نے ایک دوسرے پر تھپڑ و موں کی خوب بارش برسائی اور لائیو ٹی وی شو جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔