نیوزی لینڈ میں کشتیوں کی انوکھی ریس

February 24, 2018

نیوزی لینڈ کے گولڈن بے میں امدادی مقاصد کے لئے گتے سے بنی کشتیوں کی انوکھی ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر عمرکے افراد نے زوروشور سے حصہ لیا اور جیتنے کی دھن میں ایک دوسرے سے آگے بڑھتے ہوئے دکھائی دئیے۔

ہر سال منعقد کی جانے والی اس دلچسپ ریس میں جہاں شرکا نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر تے ہوئے گھر میں کا رڈ بو رڈ سے کشتیا ں تیار کیں وہیں خود بھی دلچسپ و عجیب کاسٹیوم زیب تن کئے مقابلے میں شرکت کے لئے پہنچے۔

جھیل کے پانی میں موٹر اور مشین کے استعمال کے بغیر چپو چلا کر چلائی جانے والی کارڈبورڈ کشتیاں بمشکل ہی تھوڑا سا فاصلہ طے کر پائیں لیکن جو کشتی پانی میں بغیر ڈوبے مقررہ فاصلہ طے کرنے میں کامیاب رہی اسے فاتح قرار دیا گیا۔

اسی طرح بہترین ڈیزائن کی کشتی کو پرائیڈ آف دی فلیٹ اورڈرامائی انداز میں ڈوبنے والی کشتی کو دی ٹائی ٹینک ایوارڈ سے نوازا گیا۔