وزیر اعلیٰ پنجاب سے سعد رفیق کی ملاقات

February 24, 2018

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی حالات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال، تحمل اور برداشت کی متقاضی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ خوشحالی کے سفر کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے عوامی خدمت کے اعلیٰ ریکارڈ کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق بھی موجود تھے۔