ٹی20، جنوبی افریقہ کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

February 24, 2018

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان جاری 3 ٹی 20 میچوںپر مشتمل سیریز کے ڈو اور ڈائی میچ میں پروٹیز نے بھارتی سورمائوںکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوںکی سیریز 1-1سے برابر ہے جبکہ بھارت کی جانب سے آج ویرات کوہلی کی جگہ کپتانی کے فرائضروہت شرما سر انجام دے رہے ہیںاور ان کی جگہ ٹیم میںدینش کارتھک کو شامل کیا گیا ہے۔

ادھر پروٹیز ٹیم میںایک تبدیلی کی گئی ہے،جہاں آل رائونڈر جے جے سمٹس کی جگہ کرسٹیان جونکر اپنا ٹی 20 ڈیبیو کریں گے۔

دونوں ٹیموںکے درمیان 3 میچوںکی سیریز ایک -ایک سے برابر ہے، اس لیے آج کا میچ بہت اہم ہے،جو میچ جیتے گا وہ سیریز کی ٹرافی لے اْڑے گا۔

واضحرہے کہ سیریز کا پہلا میچ مہمان بھارتی ٹیم نے 28رنز سے جیتا تھا، جبکہ دوسرا میچ میزبان ٹیم نے 6 وکٹوںسے اپنے نام کیا تھا۔