فلوریڈا، نوجوان کا کیچڑ میں ویکبورڈنگ کا مظاہرہ

February 24, 2018

فلوریڈا میں منچلے نوجوان نے کیچڑ اورگندے پانی میں ویکبورڈنگ کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

ویک بورڈنگ کرناہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی کیونکہ اس میں دھیان اور توازن دونوں کو برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

اس نوجوان نے کیچڑ اور گندے پانی میں ویک بورڈنگ کرتے ہوئے ایسے شاندار کرتب دکھائے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

فلوریڈا سے تعلق والا یہ با صلاحیت نوجوان گھوڑے کے پیچھے رسی باندھ کر پانی اور کیچڑ بھرے راستوں کو شاندار انداز میں پار کرکے خوب داد وصول کرتا ہے۔