ٹورنٹو میں بائیک شو، چمکتی بائیکس عوام کی توجہ کا مرکز

February 25, 2018

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سالانہ موٹر سائیکل شو 2018کا انعقاد کیا گیا، جس میں500سے زائدچمچماتی بائیکس دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس شو میں نت نئی ہیوی بائیکس سمیت اسکوٹرز، ویسپا، ٹریل بائیکس اور دیگرایونٹ کا حصہ بنائی گئیں۔

ان کے علاوہ اسمارٹ بائیک ہیلمٹس، گلوز، گلاسسزاور کِی چینزبھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اس شو میں کینیڈا بھر سے درجنوں کمپنیوں نے اپنی تیار کردہ جدید بائیکس پیش کیں، جبکہ پرانی بائیکس کو بھی نئی جدت کے ساتھ متعارف کروایا گیا۔

3روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے چمچماتی بائیکس کے نظاروں کا لطف اْٹھایا۔