بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 3 روپے 24 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری

March 03, 2018

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) نیپرا نے ماہ جنوری کیلئے فیول ایدجسمنٹ کی مدمیں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 3 روپے 24 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا.

قیمتوں میں ردوبدل کی درخواست تقیسم کا ر کمپنیوں نے نیپرامیں دی تھی جس کی سماعت22 فروری کاہوئی تھی ۔