ایکشن فلم ’دی ہریکین ہیسٹ‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

March 04, 2018

ایکشن ، ماردھاڑ، سسپنس وتھرلر سے بھرپور فلموںکے دیوانے ہوجائیں تیار، کیونکہ ہالی ووڈ کی نئی مار دھاڑ و ایکشن سے بھرپور فلم ’دی ہریکین ہیسٹ‘ کا آفیشنل انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

فلم کی ہدایت کاری روب کوہن نےسر انجام دی جبکہ کہانی کارلوس ڈیوس نے لکھی ہے۔

فلم کی کہانی چوروںکے ایک ایسے گروہ کے گرد گھوم رہی ہے، جو 600ملین ڈالر کی ڈکیتی کرنے کا ارادہ کرتا ہے اور اس دوران اس کا سامنا کیٹیگری 5 کے ایک طوفان سے ہوجاتا ہے ، جو اس کے لیے بڑی مصیبت کھڑی کردیتا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکارہ میگی گریس نے سر انجام دیا ہے جبکہ دیگر اداکاروں میںٹوبی کیبل، ریان کوانٹن، رالف انیسن، ملیسابولونہ، بین کراس شامل ہیں۔

اس فلم کو کیرن ایلیس بالڈون اور مارک ڈیمن نے مشترکہ پروڈیوس کیاہےجبکہ سنسنی اور تھرلر سے بھرپور یہ فلم 9 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔