سائنس فکشن فلم پروڈیجی کا نیا ٹریلر، ریلیز میں 1ہفتہ باقی

March 05, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم پروڈیجی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم پروڈیجی (Prodigy) کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ایلکس ہوگھے اور برائن ویڈل کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ماہر نفسیات کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک لڑکی پر تجربہ کرتا ہے جس کے انتہائی خوفناک نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں رچرڈ نیل، سواناہ للیز، جولین اینڈرسن، ڈیوڈ لنسکی، ایمیلیو پالام، ہاروے جانسن اور ایرل گربل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ہاورڈ ویڈال اور ہسونے جانسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 13مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔