مرچ لگے جھینگے مفت کھانے کیلئے آپ کے پاس صرف 15منٹ

March 06, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

دنیا میں کئی افراد کھانے پینے کے بیحد شوقین ہیں جو چٹ پٹے مزیدار کھانے بہت شوق سے کھاتے ہیں ایسے ہی تیکھا کھانے کے شوقین افراد کیلئے مفت کھانے کے ساتھ انعام پانے کی بھی خوشخبری ہے۔

جی ہاں، امریکی ریاست ٹیساس کے شہر ہیوسٹن میں ریسٹورنٹ نے ایسی ہی افراد کو اسپائسی جھینگا مچھلی کھانے کا چیلنج کیا ہے جسے ایک ہی نشست میں صرف پندرہ منٹ میں ختم کرنا ہوگا اور نہ کھانے کی صورت میں2پاؤنڈزجرمانہ دینا ہوگا جبکہ چیلنج پورا کرنے والے کو مفت کھانے کے ساتھ ساتھ سرٹیفکیٹ، ٹی شرٹ اور وال آف فیم سے نوازا جائیگا۔

ریسٹورنٹ کی تیار کردہ اس اسپائسی کروفش کی تیاری میں تیز ترین مرچ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ اس چیلنج میں درجنوں افراد حصہ لے چکے ہیں لیکن اب تک کوئی بھی چیلنج جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔