نظم و ضبط کا بالکل بھی پابند نہیں، عامر خان

March 07, 2018

دنگل میں نظم وضبط کی پابندی کرنے والا پہلوان حقیقی زندگی میں ڈسپلن کا پابند نہیں۔

مسٹر پرفیکشنسٹ اتنے بھی پرفیکٹ نہیں،عامر خان نے خود اپنی زندگی کے ایک راز سے پردہ اٹھادیا۔

بالی و وڈ سپر اسٹار عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ نظم و ضبط کے بالکل بھی پابند نہیں، ایک انٹرویو میں مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ وہ اکثر ڈسپلن کی پابندی نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں تھوڑا بہت ڈسپلن جو ہے وہ صرف ان کے کام سے متعلق ہے۔