جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین شخص قرار

March 08, 2018

فوربز میگزین نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی ،فہرست کے مطابق ایمیزون ڈاٹ کام کے سی ای او جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، ان کی دولت کا تخمینہ 112 ارب ڈالر یعنی 125کھرب روپے ہے۔

رپورٹ کے مطابق بل گیٹس 90 ارب ڈالر یعنی 100 کھرب روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کے مکیش امبانی 19 ویں نمبر پر آئے جن کی دولت 45 کھرب روپے ہے جبکہ پاکستانی نژاد امریکی شاہد خان 8 کھرب روپے کے ساتھ 217 نمبر پر ہیں ۔