اسلام آباد کا قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

March 08, 2018

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج کھیلے جارہے پہلے میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں دوسری بار ایونٹ میں آمنے سامنے ہیں جبکہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد نے لاہور کے خلاف سپر اوور میں فتح حاصل کی تھی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسلام آباد یونائیٹڈ کی اب تک ایونٹ میں کارکردگی نپی تلی رہی اور اسے 5 میچز میں سے تین میں کامیابی اور دو میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ مصباح الیون اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں 5 میچز کھیل چکی ہے اور پانچوں میں اسے شکست کا سامنا ہے تاہم آج کپتان برینڈن میکولم جیت کے لئے پرعزم ہیں۔ لاہور قلندر کو ایونٹ میں رہنے کے لئے اگلے میچز جیتنا ہوں گے، پوائنٹس ٹیبل پر منفی پوائنٹس کے ساتھ لاہور قلندرز سب سے پیچھے ہے۔