بھارت میں رونے کیلئے کلب کھل گیا

March 08, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

اب آنسوؤں کے ساتھ اپنا ذہنی دباؤ بھی بہا ڈالیں، بھارتی شہر سورت میں غمگین افراد کے لیے کرائنگ کلب موجود ہے، لوگوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کرلیا۔

بھارتی شہر سورت میں موجود کرائنگ کلب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ذہنی تناؤ کم کرنے کے لیے مختلف سیشنز لینے شروع کر دئیے ہیں۔

سورت میں موجود اس کلب میں لوگ اپنا دل ہلکا کرنے کے لیے جاتے ہیں جہاں ہر ماہ ایسے سیشنز منعقد کئے جاتے ہیں جن سے ذہنی دباؤ اور تناؤ میں کمی آئے۔

یہاں آنے والے افراد آنسو بہانے کیلئے ایک دوسرے کی دکھ بھری کہانیاں سنتے ہیں یا پھر درد سے بھری موسیقی سن کر آنسو بہاتے ہیں۔