نیب پروموشن بورڈ کا اجلاس ، 27افسران کی گریڈ 20میں ترقی کیلئے سنیارٹی لسٹ تیار

March 09, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)نیب کے پروموشن بورڈ کے اجلاس میںنیب بورڈ نے 27افسران کی گریڈ 20میں ترقی کیلئے سنیارٹی لسٹ تیار کر لی ۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے نیب افسران کی سنیارٹی اور دیگر امور ٹھیک کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ڈپٹی چیئرمین نیب جن کے پاس ڈی جی ایچ آر کا بھی چارج تھا اور ڈی جی ایچ آر کو سپریم کورٹ میں رپورٹجمع کرنے سے پہلے ہی اسٹبلشمنٹ ڈویژن واپس بھیج دیا گیا تھا جبکہ ناصر اقبال جو کہ نیب کے افسر نہیں بلکہ ڈیپوٹیشن پر ہیں اور نیب کے افسروں کی سنیارٹی کےبارے میں مبینہ طور پر علم نہیںرکھتے کیونکہ وہ ایف بی آر کے گریڈ 20کے افسر ہیں اور گریڈ21میںنیب قوانین کے بر خلاف آگاہی اور تدارک کے عہدہ پر کام کر رہے ہیں حالانکہ نیب سروس کے سینئر افسران اس وقت نیب میں کام کر رہے ہیں ۔ پروموشن بورڈمیں سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن مبینہ طور پر شریک نہیں ہوئے ذرائع کے مطابق پروموشن بورڈ کی رپورٹ کا چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے ازسر نو جائزہ لینے کا امکان ہے اور نیب میںنئے تعینات ہونیوالے گریڈ 22کے افسر عابد جاوید کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔