ننھے عرشمان کی آواز کے عاطف اسلم بھی معترف ہوگئے

March 09, 2018

اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے کم عمر عرشمان سوشل میڈیا پر اپنے سُروں کے جادو کے ذریعے مشہور ہوچکے ہیں،اب ان کی آواز کے عاطف اسلم بھی معترف ہوگئے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے عرشمان کی گلوکاری کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ گائیکی کا کوئی آلہ بجانا ضرور سیکھیں تاکہ اپنے گانے خود کمپوز کرسکیں۔

پروگرام میں عرشمان بھی شریک تھے، جنہوں نے بتایا کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں اور عاطف اسلم سے ملاقات کرنے کے بھی خواہشمند ہیں، جس پر عاطف کا کہنا تھا کہ وہ ان سے ضرور ملیں گے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


عاطف اسلم نے ننھے گلوکار کو یہ تاکید بھی کی کہ وہ کبھی بھی اپنا شوق کسی کے کہنے پر نہ چھوڑیں اور گلوکاری کے ساتھ اپنی پڑھائی پر بھی توجہ دیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم نے گزشتہ روز ایک ویڈیو کلپ بھی انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں عرشمان کو ان کا ہی مشہور گانا ’دل دیاں گلاں‘گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔