فلم ’ریڈی پلیئر وَن‘ کا نیا ٹریلر منظر عام پر

March 09, 2018

ہالی وڈ کی مشہور و معروف ہدایت کار و پروڈیوسرکی اسٹیون اسپیلبرگ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ’ریڈی پلیئر وَن‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

امریکی رائٹر’ارنسٹ کلائن‘ کی اس فلم کو اسپیلبرگ نے ڈائریکٹ کیا جبکہ ڈونلڈ ڈی لائن، ڈین فار اسمیت اسپیلبرگ نے پروڈیو کشن کے فرائض بھی نبھائے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایکشن اور تھرل سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے، جو ملٹی پلیئر ویڈیو گیمنگ کھیلنے کا شوق میں جنون کی حد تک مبتلا ہوتا ہے اور ایسٹر ایگ کی تلاش میں مشکل ترین مراحل میں پھنس جاتا ہے جنہیں جیت کر آگے بڑھنا اس کے نہایت کٹھن ثابت ہوتا ہے ۔

گیمنگ کی اس تخیلاتی دنیا میں جہاں ایک طرف یہ نوجوان حیرت انگیز تجربات کا سامنا کرتا ہے، وہیں دیگر ماہر پلیئرز کی ٹیم کے ساتھ ملکر یہ نوجوان پلیئر دیوہیکل بلاؤں اور روبوٹس سے بھی جیت کی جنگ لڑتا دکھائی دیتاہے ۔

فینٹسی سے بھرپور اس سائنس فکشن فلم میں اداکار ٹائے شیریڈن، اولیویا کوک، بین میلڈلشن، ٹی جے ملر اورسائمن پیگ اہم کرداروں میں اپنی اداکری کے جوہر دکھارہے ہیں۔

ڈی لائن پکچرز اور ایمبلین انٹر ٹینمنٹ کی تیارکردہ یہ فلم وانر بروس پکچرکے بینر تلے 30مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔