میکسیکو ریلی چیمپئن شپ ، ابتداء میں اسپین کو برتری

March 10, 2018

میکسیکو کے شہر گوانا خواتو میں گذشتہ دنوں ورلڈ ریلی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈرائیورز نے حصہ لیا ہے۔

344کلو میٹر طویل اس کار ریس میں تمام ڈرائیورز کو مختلف سرنگوں اور دشوار گزار راستوں سے گزرنا ہے جبکہ ریلی کا ٹریک سطح سمندر سے 2700میٹر اونچا ہونے کی وجہ سے ڈرائیور ز کو کافی مشکلات درپیش ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

22راؤنڈ ز پر مشتمل اس ریلی کے ابتدائی مرحلوں میں اسپین سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور ڈینی سورڈو نے برتری حاصل کی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ریلی 3روز تک جاری رہنے کے بعد 11مارچ کو اختتام پذیر ہوگی۔