بر منگھم میں دنیا کے سب سے بڑے ڈاگ شوکا انعقاد

March 11, 2018

بر طانو ی شہر برمنگھم میں دنیا کا سب سے بڑے ڈاگ شو جاری ہے، جس میں کتوں کے درمیان مختلف نوعیت کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

اس سالانہ شو میں مختلف ممالک سے تقریباً27 ہزارکتے شریک ہیں جبکہ شو کے دوران ان کی خوراک کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اس شو میں جمناسٹ کے علا وہ مختلف نسل کے کتوں کے مقابلہ حسن بھی جاری ہے جبکہ 4روز تک جاری رہنے والے ان مقابلوں کے بعد سب سے بہترین کتے کو بیسٹ ان شو کے خطاب اور ٹرافی سے نوازا جائے گا۔

یاد رہے کہ دنیا کے اس سب سے بڑے ڈاگ شو کا آغا ز 1891 میں کیا گیا تھا اور گذشتہ127سالو ں سے ہر سال اس کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے ۔

واضح رہے کہ8مارچ سے شروع ہونے والا یہ ڈاگ شو11 مارچ یعنی آج اپنے اختتام کو پہنچے گا جبکہ اس دوران تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد یہاں کا رخ کریں گے۔