پاکستان ستمبر میں ٹی ٹین لیگ بھی کرائے گا

March 12, 2018

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال ستمبر میں پاکستان میں ٹی ٹین لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات پر اتفاق اتوار کو دبئی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں پاکستان سپر لیگ کی چھ فرنچائز مالکان نے شرکت کی۔ لیگ میں پی ایس ایل کی چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ تاہم کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ بعد میں کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ کے بارے میں تفصیلات بعد میں طے کی جائیں گی۔