ماسکو میں رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز

March 12, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


روسی دار الحکومت ماسکومیں رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز ہوگیا، جہاں موسم سرما اور خزاں کے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز ریمپ پر جلوے بکھیررہی ہیں۔

روس کے دار الحکومت ماسکو میں رنگا رنگ مرسڈیز بینز فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ہے جس میں نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔

چھ دن تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم سرما اور خزاں کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کر رہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیر رہی ہیں جبکہ خواتین کی ایسیسریز بھی پیش کی جارہی ہیں۔

دس مارچ سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 6روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 15مارچ کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔