روہنگیا پناہ گزینوں کو فوری امداد فراہم کی جائے، اقوام متحدہ

March 12, 2018

اقوام متحدہ کا کہنا ہے روہنگیا پناہ گزینوں کو فوری ایک ارب ڈالرز کی امداد کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا مہاجرین کے لیے رواں برس کے دوران ساڑھے 900ملین ڈالرز کی ضرورت ہے۔

اس عالمی ادارے نے بتایا کہ یہ رقم بنیادی ضرورت کی اشیاء، رہائش اور طبی شعبے پر خرچ کی جائے گی۔

اس بیان میں واضح کیا گیا کہ مون سون بارشیں شروع ہونے سے قبل ہی تقریباً ایک لاکھ مہاجرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جانا ضروری ہے۔

ایک اندازے کے مطابق میانمار سے فرار ہو کر 10 لاکھ روہنگیا بنگلہ دیش میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔